کوئی بڑا چھوٹا نہیں، جس نے کبھی کرپشن کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی‘پی ٹی آئی کا کنٹینر لاوارث کھڑا ہے، انتظار میں ہوں کوئی آکر لے جائے. فیصل کریم کنڈی کا پریس کانفرنس سے خطاب
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حفاظتی تحویل میں ہونے کی تصدیق کردی ہے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی اس وقت حفاظتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بیان نہیں دیا، کوئی بڑا چھوٹا نہیں، جس نے کبھی کرپشن کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ اور فوکس امن اور ترقی پر ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں جو سرکس تھا، اسے مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کنٹینر لاوارث کھڑا ہے، انتظار میں ہوں کوئی آکر لے جائے ،ہم نے ایک نئے سفر کا آغاز کردیا ہے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے، سیکیورٹی فورسز کو جو وسائل درکار ہیں فراہم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ زمانے گئے جب وفاق اور صوبے میں کوئی رابطہ نہیں تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ ہماری پالیسیاں اسلام آباد سے آئیں گی، قندھار اور جلال آباد سے نہیں، محسن نقوی نے باور کرایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس امن اور ترقی ہے، وفاق کے ساتھ اپنا مقدمہ ہم سب مل کر لڑیں گے، صدر اور وزیراعظم جلد تشریف لائیں گے، ہمارے مسائل حل کریں گے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے، اب امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو نتیجہ بھگتے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج ہمیں 10 اے پی سی گاڑیاں دی ہیں۔
