سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ پاکستان Roze News
پاکستان معیشت و تجارت

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونا مہنگا ہوا یا سستا :صارفین کیلئے خوشخبری

سونا مہنگا ہوا یا سستا :صارفین کیلئے خوشخبری

 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 836 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے ہو گئی ہے۔

Exit mobile version