ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو جوابی کارروائیوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی کوشش بھی شامل ہو سکتی ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ایران نے ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر جوہر مقامات کو محفوظ بنانا شروع کر دیا۔ ایران سرحدی علاقوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جبل الفأس اور نطنز کے مقامات کے اطراف مٹی کے حفاظتی بند بنائے۔ حفاظتی اقدامات کا مقصد امریکی فوج کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنا ہے۔امریکی اخبار نے ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا تنازع دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں خطے میں موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق تہران نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو زیادہ جارحانہ کارروائیاں کی جائیں گی، کارروائیوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی کوشش بھی شامل ہو سکتی ہے۔
