رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، لاپتہ بچی کی تلاش جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، لاپتہ بچی کی تلاش جاری

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

 

ملتان :شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید ایک لاش ملنے کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار تیز تھی، جس کی وجہ سے تمام بوگیاں الٹ گئیں۔ایک مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس کا حادثہ صبح سوا 5 بجے پیش آیا، روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد ہے۔تمام لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم لاپتا ہونے والی ڈیرھ سال کی بچی کی تلاش جاری ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، 3 سے 4 گھنٹے میں ڈاؤن ٹریک بحال کردیا جائے گا، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچانے کے لیے دوسری کوچ فراہم کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version