ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ

ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ

ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ

 

تہران: ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پر مسلسل بھروسہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکاری نے کہا کہ خطے کے ممالک امریکا کے غیر مؤثر حفاظتی حصار پر انحصار ترک کردیں، امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی ہی پیدا کردہ دلدل میں مزید دھنستا جا رہا ہے۔

ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا دلدل سے نکلنے کے لئے ایندھن کی سمگلنگ کا سہارا لے رہا ہے، خطے کے ممالک ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بوسیدہ رسی پر بھروسہ نہ کریں۔

ترجمان ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت کے گڑھے میں نہ دھکیلیں۔

Exit mobile version