بلوچستان کے علاقے مچ میں ٹرک اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے ویگن کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔
نصیرآباد میں بھی ڈھاڈر قومی شاہراہ پر حادثہ ہوا، ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
