تہران: پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دھماکا ہوا اور جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
آئل ٹینکر کی شناخت، اس کے عملے اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، واقعے سے متعلق ایرانی حکام کے دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی تاحال نہیں ہو سکی۔
