عوام کی سہولت کیلئے فیول سبسڈی اسکیم جاری رہے گی، وزیراعظم کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عوام کی سہولت کیلئے فیول سبسڈی اسکیم جاری رہے گی، وزیراعظم کا اعلان

عوام کی سہولت کیلئے فیول سبسڈی اسکیم جاری رہے گی، وزیراعظم کا اعلان

عوام کی سہولت کیلئے فیول سبسڈی اسکیم جاری رہے گی، وزیراعظم کا اعلان

فیول سبسڈی اسکیم کے تحت ڈیجیٹل طریقہ کار اور شفاف انداز میں ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو براہ راست سبسڈی فراہم کی گئی ہے، اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں؛ شہبازشریف کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی اسکیم کو غریب عوام کے لیے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فلاحی اقدام سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیراعظم نے وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت ڈیجیٹل طریقہ کار اور شفاف انداز میں ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو براہ راست سبسڈی فراہم کی گئی ہے، اس اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے وفاق کے ساتھ صوبوں کے تعاون اور تمام متعلقہ اداروں بالخصوص پٹرولیم ڈویژن، اوگرا، اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار افراد کو واؤچرز جاری کیے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر اب تک دو کروڑ 70 لاکھ ٹوکنز جاری ہوئے ہیں جن میں سے ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکنز پر شہریوں نے رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں تقریباً 96 فیصد موٹر سائیکل سوار شامل ہیں، اس کے علاوہ چنگ چی، رکشوں اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان نے بھی ماہانہ بنیادوں پر 2 ہزار روپے کا ریلیف حاصل کیا ہے، اس اسکیم سے براہ راست ایک کروڑ افراد جبکہ بالواسطہ ان کے اہل خانہ سمیت تقریباً پانچ کروڑ افراد مستفیض ہو رہے ہیں۔

Exit mobile version