آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ، لیکن شہبازشریف دور میں آٹے کی قیمت 81 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ، لیکن شہبازشریف دور میں آٹے کی قیمت 81 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ، لیکن شہبازشریف دور میں آٹے کی قیمت 81 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ، لیکن شہبازشریف دور میں آٹے کی قیمت 81 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

حالات اتنے خراب کہ غریبوں نے اپنی خوراک 16فیصد کم کردی، ورلڈ بینک کے مطابق پورے خطے کے نصف غریب ترین لوگ پاکستانی ہیں، کیا اس پر نیشنل ایکشن پلان بنے گا؟ سابق وزیر خزانہ کا ٹویٹ

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ لیکن شہباز شریف دور میں آٹے کی قیمت میں 81 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ آٹے کی قیمت پچھلے سال سے 21فیصد بڑھ گئی۔ شہباز شریف دور میں آٹے کی قیمت میں 81 فیصد اضافہ ، حالات اتنے خراب کہ غریبوں نے اپنی خوراک 16فیصد کم کر دی، آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پورے خطے کے نصف غریب ترین لوگ پاکستانی ہیں۔

کیا آٹے کی قیمت جس سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی مشکل ہو رہی ہے، اور جو مزید بڑھنے جا رہی ہے، اس پر بھی کوئی پریس کانفرنس ہو گی؟ کل جماعتی کانفرنس ہوگی؟ نیشنل ایکشن پلان بنے گا؟

مزید برآں رپورٹ کے مطابق گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے گزشتہ دس روز میں چھوٹی چکی کا آٹا دس روپے مہنگا ہوکر ایک سو اسی روپے فی کلو جبکہ فلور ملز کا اڑھائی نمبر آٹا ایک سو پچپن روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے. ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرف ابراہیم نے قیمتوں میں روزانہ اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گندم کی قیمتیں مسلسل بڑھنے پر آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،فی کلو گندم 135 روپے سے 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ،فلور ملز پر بھی دس روز میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے. عبدالروف ابراہیم کے مطابق فلور ملز کا اڑھائی نمبر آٹا 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے جبکہ فلور ملز کے فائن آٹے کی قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی ہے ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ،آٹے کی قیمت میں یومیہ بنیاد پر اضافہ ظلم ہے عبدالروف ابراہیم کا مزید کہنا ہے کہ درآمدی گندم نومبر میں آئے گی ، دالوں کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے ،اگر اقدامات نہ کئے گئے تو آٹے کی قیمت 250 روپے فی کلو تک جاسکتی ہے۔

Exit mobile version