وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف جیسا لیڈر اس قوم کو اس صدی میں نہیں ملے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ وہ باوضو بیٹھ کر خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ میاں شریف کی اولاد حرام نہیں کھاتی۔
انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف جیسا رہنما اس صدی میں پاکستان کو دوبارہ نہیں ملے گا۔
مزید براں کیپٹن (ر) محمد صفدرکا کہنا تھا کہ مذاکرات کبھی غیر مشروط نہیں ہوتے، ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں، عمران خان کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے، بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں. کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے۔
