مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری، 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سبزہ زار میں تبدیل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری، 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سبزہ زار میں تبدیل

مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری، 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سبزہ زار میں تبدیل

مسجد نبوی ﷺ کے اطراف شجرکاری، 10 ہزار مربع میٹر رقبہ سبزہ زار میں تبدیل

مسجد نبوی ﷺ کے اطراف میں شجر کاری کر کے 10 ہزار مربع میٹر رقبے کو سبزہ زار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی کی جانب سے شجر کاری مہم، متنوع نباتات اور گرین بیلٹ سے شہرِ مقدس کے مرکزی علاقے کی خوبصورتی اور ماحولیاتی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ریجنل میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوششیں مسجد نبوی کے اطراف کے شہری منظر نامے کو بہتر بنا رہی ہیں جہاں زائرین اور نمازیوں کی آمد و رفت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے میں شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ منصوبے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس منصوبے کے تحت مختلف مقامات اور سڑکوں پر پانچ ہزار 444 درخت اور پودے لگائے گئے ہیں جبکہ 9 ہزار 930 مربع میٹر رقبے کو سبزہ زاروں میں تبدیل کیا گیا۔

Exit mobile version