نہ یہ میرے لیڈر کو جھکا پائے نہ مجھے ڈرا پائیں گے ،سہیل آفریدی کا ہرصورت اسلام آباد آنے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

نہ یہ میرے لیڈر کو جھکا پائے نہ مجھے ڈرا پائیں گے ،سہیل آفریدی کا ہرصورت اسلام آباد آنے کا اعلان

نہ یہ میرے لیڈر کو جھکا پائے نہ مجھے ڈرا پائیں گے، سہیل آفریدی

نہ یہ میرے لیڈر کو جھکا پائے نہ مجھے ڈرا پائیں گے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلاول اور مریم والا لانگ مارچ نہیں ہے، آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اورآخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 7 مطالبات پیش کیے، ایک مطالبہ بھی غیر قانونی ثابت کر دیں، ہم سیاسی اور جمہوری قوت ہیں، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے اندر رہ کر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کے پی کو ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ ملا، صوبائی اسمبلی نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ اس سے پہلے جب ہماری حکومت تھی جو لانگ مارچ لیکر آتے تھے وہ فکس میچ کے ساتھ آتے تھے، اس دفعہ فکس میچ نہیں ہے۔

Exit mobile version