تحریکِ انصاف والے جو نعرہ لگاتے ہیں، ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان خان خان‘، یہ نعرہ بالکل غلط اور غیرشرعی ہے، بچانے والی صرف اللّہ کی ذات ہے! وفاقی وزیر مذہبی اُمور سردار یوسف کی گفتگو
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مشہور سیاسی نعرے پر دیا گیا ایک بیان ملکی سیاسی اور مذہبی حلقوں میں شدید بحث کا موضوع بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کا یہ نعرہ کہ کون بچائے گا پاکستان، عمران خان خان خان بالکل غلط اور شرعی اعتبار سے نامناسب ہے کیوں کہ اس کائنات میں مشکلات سے نکالنے یا ملک کو بچانے والی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیاں اور قائدین سے محبت اپنی جگہ لیکن نعرے بازی میں اس حد تک آگے بڑھ جانا جو عقیدے کے دائرے سے متصادم ہوں، کسی بھی طرح درست نہیں، مملکتِ خداداد پاکستان کو کوئی شخصیت نہیں بلکہ صرف خالقِ کائنات کی ذات اور اس کی خاص نصرت ہی بچا سکتی ہے۔
