مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں

مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں

مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں

 

مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مولانا فضل الرحمان سے کردار ادا کرنے کی درخواست پر سربراہ جے یو آئی نے ثالث بننے کیلئے فریقین کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فریقین کو جواب دیا ہے کہ پہلے جائزہ لوں گا دونوں مسئلے کے حل میں کتنے سنجیدہ ہیں، فریقین کے جواب کے جائزے کے بعد مولانا فضل الرحمان ثالثی کردارادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کے کردار کے لیے فریقین کو اپنی شرائط سے بھی آگاہ کردیا، کہا فریقین نے بنیادی امور پر اتفاق کیا تو مولانا فضل الرحمان اپنا کردار ادا کریں گے، سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش سے اب بھی راستہ نکالا جاسکتا ہے۔

فضل الرحمان نے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ ایک دوسرے کے موقف کو تسلیم کریں گے تو درمیانی راستہ نکل آئے گا، ڈیڈلاک برقراررہا اور لانگ مارچ کیخلاف طاقت استعمال ہوئی توکچھ نہیں بچے گا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے گرین سگنل کے بعد وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Exit mobile version