پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے لیے اپنے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
جاری پروگرام کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج پشاور کے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ 11 اکتوبر تک مختلف اضلاع میں عوام اور کارکنوں کے درمیان موجود رہیں گے اور لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ لانگ مارچ اب 11 اکتوبر کو صوابی روانہ ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق وزیر اعلی آج 8 اکتوبر کو پشاور میں مختلف مقامات پر خطاب کریں گے اور رات پشاور میں گزاریں گے ۔ لانگ مارچ کے شرکاء کل 9 اکتوبر کو چارسدہ جائیں گے اور رات کا قیام چارسدہ میں ہی ہوگا۔
دس اکتوبر کو لانگ مارچ مردان کا رخ کرے گا اور رات کا قیام وہی ہوگا۔ 11 اکتوبر کو لانگ مارچ کے تمام قافلے صوابی جائیں گے اور وہی رات کا قیام ہوگا۔ جہاں پر وزیراعلیٰ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر نے تمام ضلعی تنظیمیں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو منظم استقبال اور عوامی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
