بچوں کے پسندیدہ ’’مسٹر بین‘‘ کی 40 سال بعد واپسی،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

بچوں کے پسندیدہ ’’مسٹر بین‘‘ کی 40 سال بعد واپسی،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بچوں کے پسندیدہ ’’مسٹر بین‘‘ کی 40 سال بعد واپسی،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بچوں کے پسندیدہ ’’مسٹر بین‘‘ کی 40 سال بعد واپسی،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بچوں کے پسندیدہ مسٹر بین 40 سال بعد اسٹیج پر واپس آرہے ہیں۔
ہالی ووڈ اور برطانوی کامیڈی کے معروف اداکار روون ایٹکنسن 4 دہائیوں کے بعد اپنے مشہور کردار ’’مسٹر بین‘‘ کے ساتھ اسٹیج پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
71 سالہ اداکار فروری 2027ء میں لندن کے ویسٹ اینڈ میں’’روون لائیو‘‘ کے نام سے نئے کامیڈی شو میں پرفارم کریں گے، یہ ان کی تقریباً 40 سال بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر واپسی ہو گی۔شو میں مِسٹر بین کے علاوہ ایٹکنسن کا مشہور کردار’ ’بلیک ایڈر‘‘ اور’ ’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز ‘‘کے منتخب اسکیچز بھی شامل ہوں گے،اس کے علاوہ نیا مزاحیہ مواد بھی پیش کیا جائے گا۔

’’روون لائیو‘‘ کو لندن کے’’جیلین لین تھیٹر‘‘ میں 8 فروری سے 13 مارچ 2027ء تک پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے روون ایٹکنسن کا کہنا ہے کہ مجھے ان اسکیچز اور کرداروں کو دوبارہ اسٹیج پر پیش کرنا دلچسپ لگا جو میرے ابتدائی کیریئر کی پہچان بنے تھے۔

Exit mobile version