سی پی این ای کے اعزاز میں ظہرانہ، اخباری صنعت کے مسائل پر اہم گفتگو، وفاقی وزیر عطا تارڑ کی اہم یقین دہانی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سی پی این ای کے اعزاز میں ظہرانہ، اخباری صنعت کے مسائل پر اہم گفتگو، وفاقی وزیر عطا تارڑ کی اہم یقین دہانی

سی پی این ای کے اعزاز میں ظہرانہ، اخباری صنعت کے مسائل پر اہم گفتگو، وفاقی وزیر عطا تارڑ کی اہم یقین دہانی

سی پی این ای کے اعزاز میں وزیر اطلاعات کی جانب سے ظہرانہاے بی سی، پریس رجسٹریشن اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں اخباری صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اے بی سی (Audit Bureau of Circulation)، پریس رجسٹریشن اور اخبارات کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق مسائل زیرِ بحث آئے۔تفصیلی گفتگو کے بعد وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ اے بی سی کے معاملے پر کام جاری ہے اور جلد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے مسودہ فراہم کیا جائے گا، جس پر ان کی تجاویز اور مشاورت کے بعد مزید پیش رفت کی جائے گی۔

اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ ان شا اللہ حالیہ دنوں میں موصول ہونے والی ادائیگی میں پرنٹ میڈیا کا حصہ بڑھایا گیا ہے اور اس رقم کی ادائیگی کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں موصول ہونے والی رقوم میں بھی پرنٹ میڈیا کا حصہ آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ زیرِ التوا معاملات اور واجبات کے مسائل کے حل کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ سرکاری محکموں کو خطوط ارسال کیے جا رہے ہیں کہ وہ اخبارات کے واجبات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے بقایاجات کلیئر کریں۔اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے واجبات کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں، جن کی وصولی کے بعد معاملے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں سی پی این ای کے وفد نے اخبارات کے پرانے واجبات کی ادائیگی اور اشتہارات کے نرخوں میں اضافے پر بات کی جس پر وزیر اطلاعات کی جانب سے مثبت پیشرفت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سی پی این ای نے وزیر اطلاعات کی جانب سے اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانیوں اور اقدامات کا خیرمقدم کیا۔سی پی این ای کے وفد میں سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سابق سیکریٹری جنرل اعجاز الحق، سینئر نائب صدر ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری عارف بلوچ، نائب صدور انور ساجدی، میاں حسن احمد، شکیل ترابی، جوائنٹ سیکریٹریز طاہر فاروق، یحییٰ سدوزئی، سینئر اراکین ارشاد عارف اور سردار خان نیازی شامل تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ وفاقی سیکریٹری انفارمیشن اشفاق احمد خلیل اور پی آئی او محترمہ رئیسہ عادل موجود تھیں۔

Exit mobile version