پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر طنزیہ وار کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھاگنے کی عادت پرانی ہے علی امین گنڈاپور ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپسی کے وقت کارکنوں کو دفعہ 144 کے نفاذ کا بتا رہے تھے، تاہم ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن سب کے سامنے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ تھی یارک ٹول پلازہ پر نہیں۔ پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں چلانے والا ہی بھگوڑا ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ ’’ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔
