علی امین گنڈاپور لانگ مارچ چھوڑ کر قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

علی امین گنڈاپور لانگ مارچ چھوڑ کر قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے

علی امین گنڈاپور لانگ مارچ چھوڑ کر قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے

علی امین گنڈاپور لانگ مارچ چھوڑ کر قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے

یارک ٹول پلازہ کنٹینرز لگا کر بند، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا قانون ہاتھ میں نہ لینے کا اعلان، لانگ مارچ میں شرکت کی بجائے واپسی کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور لانگ مارچ میں شرکت کا ارادہ ترک کرتے ہوئے قافلے سمیت واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گنڈی چوک پہنچنا تھا، تاہم یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کے باعث ان کے قافلے کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ یارک ٹول پلازہ سے قافلے سمیت واپس روانہ ہوگئے۔
علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، کیوں کہ پورے ضلعے میں دفعہ 144 لاگو کیا گیا ہے اور پارٹی پالیسی پر عمل کرکے زبردستی راستے نہیں کھول سکتے، راستوں کی بندش کے حوالے سے وزیراعلی متعلقہ افسران سے رابطہ کرتا ہوں۔

ان کے اس بیان سے واضح ہوا کہ انہوں نے رکاوٹ کے باوجود کسی قسم کے تصادم یا غیرقانونی اقدام سے گریز کرتے ہوئے واپس جانے کا فیصلہ کیا، علی امین گنڈاپور کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گنڈی چوک جانے کی کوشش کے دوران یارک ٹول پلازہ کی بندش کے باعث صورتحال تبدیل ہوئی اور قافلہ آگے جانے کے بجائے واپس ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی واپسی کے بعد ان کی رہائش گاہ کے اطراف اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی صورتحال بھی زیرِ نگرانی رہی، لانگ مارچ میں ان کی عدم شرکت کے بعد آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے بھی مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version