آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

آئی ایم ایف سے مذاکرات

آئی ایم ایف سے مذاکرات

 

قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر سے زائد کی اگلی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے۔

آئی ایم ایف مشن اورحکومتی ٹیم کےدرمیان میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز کے مسودے پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت جاری ہے،عالمی مالیاتی ادارے نے ڈسکوز کی نجکاری کے مجوزہ طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں تو بجلی کے شعبےمیں ایک ہزار 675 ارب روپے کے گردشی قرضے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق 200 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے کراس سبسڈی ختم کرکے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینےکی تجویز سامنے آئی ہے،مشن کی آئندہ چند روز میں واپسی متوقع ہے،اگر تب تک مسودے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو اسٹاف لیول معاہدے کیلئے ورچوئل مذاکرات بھی ہوں گے۔

 

Exit mobile version