بڑھتی عمر میں پٹھوں کی کمزوری، مسلز اور طاقت برقرار رکھنے کا راز سامنے آگیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین صحت

بڑھتی عمر میں پٹھوں کی کمزوری، مسلز اور طاقت برقرار رکھنے کا راز سامنے آگیا

بڑھتی عمر میں پٹھوں کی کمزوری

بڑھتی عمر میں پٹھوں کی کمزوری

 

فٹنس اور طبی ماہرین نے 40 سال کی عمر کو عبور کرنے والے مرد و خواتین کے لیے روزمرہ زندگی کا ایک مختصر مگر انتہائی مؤثر ورزش کا پروگرام تجویز کیا ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ پٹھوں کے کٹاؤ کو روکتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق 40 سال کی عمر کے بعد ہر دہائی میں جسمانی مسلز کا کچھ فیصد قدرتی طور پر کم ہونے لگتا ہے، جس سے جسمانی طاقت گھٹتی ہے اور میٹابولزم سست ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گھنٹوں جِم میں پسینہ بہانے کے بجائے اگر روزانہ صرف 10 منٹ باقاعدگی سے باڈی ویٹ ورزشیں (مثلاً پُش اپس، اسکوآٹس يا ڈمبلز) کی جائیں تو اس سے پٹھوں کی طاقت اور ہڈیوں کی کثافت برقرار رہتی ہے۔

یہ مختصر عادت ناصرف جسمانی لچک اور توازن کو بہتر بناتی ہے بلکہ بڑھاپے میں گرنے یا ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات کو بھی نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔

ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ 10 منٹ کی ورزش کے ساتھ پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال مسلز کی مرمت اور بالیدگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Exit mobile version