اسلام آباد: آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 5ویں قسط کے لیے مذاکرات ہوئے جس میں الیکٹرک گاڑیوں پر17 کے بجائے ایک فیصد سیلز ٹیکس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں پر اور ان کے پرزہ جات پر ایک فیصد سیلز ٹیکس امتیازی ہے،نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے ایک کروڑ کی الیکٹرک گاڑی پر سیلز ٹیکس ایک لاکھ کے بجائے 18 لاکھ روپے عائد ہوسکتا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں لگژری آئٹم ہے ان پر سیلز ٹیکس کی رعایت مناسب نہیں۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے اعتراضات کے مطابق آٹو پالیسی کے مسودے میں تبدیلی کا امکان ہے۔
