تہران: امریکا نے ایران کو قطر کے ذریعے نئی تجاویز پہنچائی ہیں، جن میں آئندہ مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ اور ٹائم فریم شامل ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اس کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔تازہ اطلاعات کے مطابق امریکا کی نئی تجویز قطر کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی ہے اور اس میں حتمی مذاکرات کی جانب پیش رفت کے لیے روڈ میپ اور ٹائم فریم تجویز کیا گیا ہے۔
