فنڈ ریزنگ مہم کل بھی جاری رہے گی، فنڈ ریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سب کا مشکور ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران اب تک 4 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔ وزیراطلاعات شفیع جان کے ایکس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں فنڈ ریزنگ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا ہے تو اب تک 4 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔
فنڈ ریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ فنڈ ریزنگ مہم کل بھی جاری رہے گی، 4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے، 6 اکتوبر رات کو متنی ( پشاور ) پہنچیں گے ، آج رات آپ کو پلان دے دیا جائے گا۔
