پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں جنگلی خنزیر گھس گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں جنگلی خنزیر گھس گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں جنگلی خنزیر گھس گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں جنگلی خنزیر گھس گیا

جب زیادہ تر اہلکار اپنے بستروں پر محوِ خواب تھے تو اچانک ایک جنگلی سور کیمپ کے اندر چلا آیا، غیرمتوقع مہمان کو اچانک اپنے قریب دیکھ کر پولیس اہلکار حیرت کے عالم میں ایک دوسرے کی شکلیں دیکھتے رہ گئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے 4 اکتوبر کے اعلان کردہ لانگ مارچ کو روکنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کی گئی پولیس نفری کے قائم کردہ کیمپ میں ایک غیر متوقع اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں رات کی تاریکی میں اچانک ایک جنگلی خنزیر گھس آیا جس سے اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے پیشِ نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے عارضی کیمپ میں جنگلی سور کی آمد کی ایک خوفناک اور طنز و مزاح سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، رات کے وقت جب زیادہ تر پولیس اہلکار تھکن کے باعث اپنے بستروں پر محوِ خواب تھے اور کچھ جاگ رہے تھے، تو اچانک ایک جنگلی سور خوراک کی تلاش میں کیمپ کے اندر تک چلا آیا۔

بتایا گیا ہے کہ جنگلی سور کیمپ کے اطراف موجود جھاڑیوں میں کھانے کی باقیات، ضائع شدہ اشیاء اور خوراک کی تلاش میں بھٹکتا ہوا اندر داخل ہوا، اس غیر متوقع مہمان کو اچانک اپنے قریب دیکھ کر جاگتے ہوئے پولیس اہلکار حیرت کے عالم میں ایک دوسرے کی شکلیں دیکھتے رہ گئے، وائرل ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو ڈرتے اور دوسرے کو خبردار کرتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے کہ خیال کرنا بلا آ ئی ہوئی ہے۔

 

Exit mobile version