تہران: امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں دواؤں (ادویات) کی کمی تشویشناک صورت اختیار کر گئی، بہت سی دوائیں نایاب ہیں، جو دستیاب ہیں، مگر قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران 80 فیصد دوائیں ملک میں تیار کرتا ہے، لیکن ان میں سے بیشتر کا انحصار درآمد شدہ خام مال پر ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خام مال کی درآمد پہلے ایران کی امریکی بحری ناکہ بندی سے متاثر ہوئی، اب ایرانی ایئر لائنز پر امریکی پابندیوں نے ایرانی دوا ساز اداروں کی رہی سہی کمر بھی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پڑوسی ملکوں افغانستان، پاکستان اور عراق سے دوائیں اسمگل ہوتی ہیں، لیکن ان ملکوں میں دوائیں ایران سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں۔

Leave feedback about this