پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے

پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم

پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم

 

پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ کی اے آئی سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 

لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی فلم نے مبینہ طور پر یوٹیوب پر ۵۰ ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں جبکہ انکے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

 

فلم سے زاہد اقبال کی 5 کروڑ روپے آمدنی کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا رجحان پاکستانی نوجوان تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Exit mobile version