عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 14سینٹ اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی،امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 34 سینٹ اضافے سے 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جارہا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا،دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں رواں ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
