حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 49 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے ۔
پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوگا ۔
