پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مارچ کو صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا لانگ مارچ منظم اور پرامن ہوگا، صوابی یا اٹک میں کسی موزوں مقام پر ٹینٹ سٹی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا آگے کب اور کس وقت بڑھنا ہے، ہدایات چین آف کمانڈ کے ذریعے پہنچائی جائیں گی، تمام کارکنوں اور منتظمین کو ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہر حال میں تحمل، نظم و ضبط اور پرامن طرز عمل برقرار رکھا جائے گا، کارکن انتہائی پرجوش اور مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا وفاقی حکومت عوامی جذبات اور کارکنوں کے جوش سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ٹینٹ سٹی کا تعین ضلعی تنظیمیں اور ارکان پارلیمنٹ مشترکہ طور پر کریں گے۔
