ایرانی ریال مزید نیچے گر گیا، ڈالر کی قیمت 24لاکھ 45ہزار ریال سے تجاوز کر گئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

ایرانی ریال مزید نیچے گر گیا، ڈالر کی قیمت 24لاکھ 45ہزار ریال سے تجاوز کر گئی

ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت سامنے آگئی

ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت سامنے آگئی

تہران: ایران کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے جاری کمی ایک نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پیر کے روز ڈالر نے دن کا آغاز تقریباً 24 لاکھ 5 ہزار ریال سے کیا، تاہم کاروبار کے دوران اس کی قیمت مزید بڑھتی گئی اور 24 لاکھ 50 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔

ایک ہفتہ قبل ڈالر 23 لاکھ 30 ہزار ریال کے آس پاس تھا، جب کہ ایک سال قبل امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 11 لاکھ 10 ہزار ایرانی ریال تھی، یوں ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت دوگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ایران کو اقتصادی اور فوجی دباؤ کا سامنا ہے اور امریکا کے ساتھ ممکنہ نئے بالواسطہ مذاکرات کی کوششیں بھی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

وئٹرز کے مطابق آج منگل کو امریکا اور ایران کے ساتھ ثالثوں کی جانب سے الگ الگ ملاقاتوں کی توقع ہے۔ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تہران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ تجویز کے ترمیم شدہ مسودے پر بات چیت ہوگی۔

ریال کی کمزور ہوتی قدر اور تجارت میں بڑھتی رکاوٹیں ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے انتباہات اور حالیہ فوجی جھڑپیں ایران اور خطے پر ایک بار پھر تنازع کے خطرے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version