چاراکتوبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ ہوگا یا نہیں! رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو کیا مشورہ دیا؟ جائیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

چاراکتوبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ ہوگا یا نہیں! رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو کیا مشورہ دیا؟ جائیے

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟

 

پشاور :پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کو اعلان کردہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں پارٹی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اکثریت نے پارٹی قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے لانگ مارچ غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی تجویز دی۔ یہ تجویز ملکی حالات، گورنر راج کے ممکنہ نفاذ اور ایمرجنسی کی خبروں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی اگلی حتمی تاریخ کا اعلان حالات سازگار ہونے کے بعد کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا جب کہ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں، لانگ مارچ کے التوا پر سہیل آفریدی تذبذب کا شکار نظر آئے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے موجودہ صورتحال میں پارٹی قائدین کے نام خط لکھا ہے ۔شوکت یوسف زئی اپنے خط میں پارٹی قائدین کو آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ افغانستان کیجانب سے ممکنہ حملے کو ایمرجنسی کے جواز کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے خط میں پارٹی قیادت کو اس خدشے سے بھی آگاہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں اضافے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈالی جا سکتی ہے۔ دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں سیاست اور پارٹی پر پابندی بھی ہو سکتی ہے۔شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت پر زور دیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی کیا جائے اور پارٹی کو پاکستان کے دفاع کے نعرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ممکنہ بیرونی خطرات اور دہشت گردی کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیا جائے۔ پاکستان کے دفاع کے لیے مضبوط اور متحد رہنے کا پیغام دنیا کو دینا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کو سنجیدگی سے حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر قیادت لانگ مارچ پہلے 27 ستمبر کو شروع ہونا تھا۔ تاہم روانگی سے چند گھنٹے قبل اس کو اچانک موخر کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version