پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل نہر میں ڈوب گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل نہر میں ڈوب گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل نہر میں ڈوب گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل نہر میں ڈوب گیا

پانی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کانسٹیبل زین نہر میں جا گرا، اہلکار کا تعلق ملکوال منڈی بہاؤالدین سے بتایا گیا، کانسٹیبل زین لانگ مارچ کے حوالے سے غازی بروتھا کینال پل پر اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات تھا

پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج اور لانگ مارچ کے سلسلے میں صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں غازی بروتھا کینال پر اسپیشل ڈیوٹی پر مامور پنجاب پولیس کا کانسٹیبل پینے کا پانی لیتے ہوئے نہر میں گر کر ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود میں غازی بروتھا کینال پر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے کانسٹیبل زین غازی بروتھا کینال کے کوٹکے نامی مقام پر پانی لینے گئے تھے، اس دوران تیز رفتاری اور بدحواسی کے باعث پاؤں پھسلنے سے وہ نہر میں جا گرے اور بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نہر میں ڈوبنے والے کانسٹیبل زین کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نہر میں ڈوبنے والے جوان کانسٹیبل زین کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال سے ہے، جنہیں 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر اٹک اور خیبر پختونخواہ کی سرحد پر حساس ترین پوائنٹ پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا، جوان کی ناگہانی حادثے میں ڈوبنے کی خبر سے ساتھی اہلکاروں میں غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Exit mobile version