ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان

ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان

ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون موٹروے کل شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے اور غازی انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 موٹروے بھی کل شام سے ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ایم 14 پر فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینجز بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو بھی کل شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر سے قبل ٹریفک صورتحال اور جاری کردہ ہدایات مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version