صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو

صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو

صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام سمیت کسی بھی رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

مارکو روبیو کے مطابق ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی، تاہم امریکا ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی تقریباً 70 فیصد ترسیل بحال ہوچکی ہے اور آبنائے سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔

روبیو کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بیشتر بحری جہاز حملوں کی زد میں نہیں آرہے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہوں تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

Exit mobile version