بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق رانی مکھرجی کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کرشنا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، خاندان نے بتایا کہ ان کا انتقال آج دوپہرہوا۔خاندان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کی جا رہی ہے کہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 سالہ مسز کرشنا مکھرجی آج دوپہر دنیا سے رخصت ہوگئیں۔خاندان اس مشکل اورغم کی گھڑی میں ملنے والی محبت، دعاؤں اور تعاون کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

اہل خانہ نے عوام، مداحوں اورمیڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس افسوس ناک وقت میں خاندان کی نجی زندگی اور رازداری کا احترام کریں۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کرشنا مکھرجی کی آخری رسومات کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، جس کے باعث تدفین یا آخری رسومات کے وقت اورمقام کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ کرشنا مکھرجی کا تعلق موسیقی کے شعبے سے تھا اور وہ بطور پلے بیک گلوکارہ اپنی شناخت رکھتی تھیں۔ انہیں 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیسری آنکھ‘‘ کے گانے ’’عید کے دن گلے مل لے راجہ‘‘ سے خاص شہرت حاصل ہوئی۔کرشنا مکھرجی کی وفات پر بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات، مداحوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رانی مکھرجی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Exit mobile version