پشاور، مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنے والا انسان نما افغانی درندہ گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پشاور، مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنے والا انسان نما افغانی درندہ گرفتار

پشاور، مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنے والا انسان نما افغانی درندہ گرفتار

پشاور، مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنے والا انسان نما افغانی درندہ گرفتار

بڈھ بیر شیخان کے علاقے میں قبروں سے مردہ بچیوں کی لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے پانچویں واردات کے دوران 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر فدا حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم بچیوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا۔ پولیس کو ملزم کے حوالے سے صبح اطلاع ملی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو قبرستان کے چوکیدار نے پکڑا، بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر فدا حسین کے مطابق ملزم قبروں سے لاشیں نکالنے کے بعد انہیں صاف کرتا، کپڑے پہناتا اور ان کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کا رہائشی اور اس وقت باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغان بتایا ہے۔

فدا حسین کے مطابق ملزم کی عمر 19 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصے سے بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال رہا تھا۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور اسے پانچویں واردات کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

Exit mobile version