خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ

 

سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والوں مظاہرین روکنے کےلیے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سے وفاق آنے والے راستوں کے سروے کے بعد اسلام آباد آنے والوں مظاہرین روکنے کےلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کرلیا، جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی۔ 26 نمبر چونگی، پیرودھائی ،آئی جی پی روڈ، اسوال موڑ،کٹی پہاڑی پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ریڈزون کے گرد رکھے کنٹینرز میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالی جائیں گی، گاڑیوں کی آمدروفت روکنے کیلئے بھی مٹی کی بوریاں رکھی جائیں گی، بوریوں میں مٹی بھرنے کیلئے درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا۔ بوریاں بھرنے کیلئے مٹی کی ٹرالیاں ریڈزون میں بھی منگوائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئے گا،انتظامیہ، پولیس، وزیر داخلہ، پوری حکومت مکمل کلیئر ہے،راستے کھلے ہوں گے۔ کہا اسلام آبادہائیکورٹ نے سڑکیں بندکرنا،عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنا مکمل طور پر رول آؤٹ کردیا ہے،اب حکومت،انتظامیہ کاکام ہےیقینی بنائے کہ کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نےکہا وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی فیول ریلیف اسکیم کا اجرا کردیا گیاہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسکیم کا فائدہ اشرافیہ کے بجائے عام اور غریب آدمی تک پہنچنا چاہیے۔

Exit mobile version