انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف

ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف

 

لندن: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ صبا قمر متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیرٹی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔اداکارہ نے گفتگو کے دوران چند سال قبل فلمی ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، یہ میرے ڈراموں کا نہیں بلکہ اس فلم کا ساتھی اداکار تھا جس میں کچھ سال پہلے کام کیا تھا تاہم اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے بھانجی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ خالہ انہیں بھول جائیں اور زندگی میں آگے بڑھیں کیونکہ آپ لوگ شوٹنگ کررہے تھے، میں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے۔

صبا قمر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لے کر اندازے لگائے جا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field