آج رات اور کل اتوار کے روز پاکستان میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے اور باقی سارے ملک میں موسم خشک اور گزشتہ چند دنوں کی نسبت قدرے گرم رہنے کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی نئی فورکاسٹ مین بتایا ہے کہ آج ہفتہ کی رات موسم کی صورتحال یوں رہے گی کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔تاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان ہو گا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کےدوران میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بعداز دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کےدوران میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع۔ مری گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد ازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
آج سب سے زیادہ گرم دن دادو اور سبی میں رہا۔ ان دونوں شہروں اور ان کے نواحی علاقوں میں ٹمپریچر 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا۔
