دعائیں قبول! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کمی، نوٹیفکیشن بھی جاری
پیٹرولیم ڈویژن نے اگلے 3 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19 تا 21 ستمبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے۔
