محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر کا مطلع آج صاف رہے گااور بارش کا امکان نہیں،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33اور کم سے کم 22 ہوگا،شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور پارہ 35 ڈگری تک جائے گا،شہرقائدمیں موجودہ درجہ حرارت29 ڈگری ریکارڈ کیاگیا،شہر میں موسم گرم اور مرطو ب ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈکیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،شہر میں جنوب مغرب سمت سے 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے،تاہم جڑواں شہروں میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں،پنجاب، کشمیر ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب،موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ، قلات میں 28،زیارت میں 23 ، ژوب میں 32 ، سبی میں 39 اور تربت میں 42 ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ، چمن میں 33 ، بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 32 اور جیوانی میں 33 ریکارڈکیاگیا۔
