وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ سے ہی امریکا جائیں گے
وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم 25 ستمبرکو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہانِ حکومت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وفاقی وزرا سمیت حکومتی وفد بھی نیویارک میں وزیراعظم کو جوائن کرےگا،وزیراعظم کے دورۂ امریکا کےدوران عالمی اورعلاقائی امور سمیت پاکستان سے متعلق اہم معاملات پرمختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
