حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں4روپے 10پیسے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 6روپے 41پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقررہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اوگرا نے 16 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
