جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

 

پیرس اولمپکس کےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بارپھرمیڈل جیتنے میں ناکام رہے،ارشد ندیم ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ کا جیولین تھرو فائنل سری لنکا کے سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا نے چوتھی تھرو 91.09 میٹر کرکے جیت لیا۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو 74.42 میٹر کی دوسری 79.66 میٹر پھینکی،تیسرےراؤنڈمیں 81.49 تھرو کی جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے 91.09 میٹر کی تھرو کرکےجیولین تھرو ایونٹ کے الٹیمیٹ چیمپیئن بن گئے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Exit mobile version