ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق جدید ایم کیو ون ڈرون کو آج صبح آبنائے ہرمز میں ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوج اس سے پہلے بھی دشمن کے متعدد ڈرونز تباہ کرچکی ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی شہر سیرک میں دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، سیرک کے علاقے میں ہی گزشتہ کئی دنوں سے امریکا کی طرف سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔
