اسلام آباد :سولر پینلز کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ مارکیٹ میں مختلف برانڈز اور ٹیکنالوجی کے مطابق سولر پلیٹس تقریباً 38 سے 47 روپے فی واٹ تک دستیاب ہیں۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق Yingli کے بعض ماڈلز تقریباً 40 روپے فی واٹ، جبکہ Longi کے مختلف N-Type ماڈلز 40 سے 46.75 روپے فی واٹ تک رپورٹ ہوئے۔ JA Solar کے کئی ماڈلز تقریباً 40 سے 43 روپے فی واٹ جبکہ Astronergy ے پینلز تقریباً 40.5 سے 42.65 روپے فی واٹ کے درمیان ہیں۔
مارکیٹ میں جدید N-Type، TOPCon اور بائی فیشل پینلز کی طلب برقرار ہے، جبکہ پاکستان میں سولر مارکیٹ میں حالیہ عرصے کے دوران پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اب قیمتیں نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہیں۔
