تحریک انصاف نے 27ستمبر کے احتجاج بارےاسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑی یقین دہانی کرادی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف نے 27ستمبر کے احتجاج بارےاسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑی یقین دہانی کرادی

27ستمبر احتجاج:تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑی یقین دہانی کرادی

27ستمبر احتجاج:تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑی یقین دہانی کرادی

 

عدالت کا سرکاری مشینری یا سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے سے متعلق بیان حلفی جمع کروانے کا حکم،پی ٹی آئی نے 27 ستمبر احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل کسی صورت استعمال نہیں ہوں گے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرا دی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے باقاعدہ بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

عدالت نے سرکاری مشینری یا وسائل کے سیاسی اجتماعات میں استعمال نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا۔

Exit mobile version