سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا،اسماعیل بقائی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا،اسماعیل بقائی

نتائج کا سامنا کرنا ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ

نتائج کا سامنا کرنا ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا ہم جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں۔

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، اس صورتِ حال میں ہم جوکچھ بھی کرتے ہیں، اسے دفاع کہا جاتا ہے،آبنائے ہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے، دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرانا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نےامریکا پر شدید تنقید کرتےہوئےکہا ہےکہ امریکا دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے اور اسے دہشتگردی کی تعریف کا معیارطےکرنےکا کوئی حق نہیں۔

9/11 حملوں میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے،امریکا ماضی میں دہشت گرد گروہوں کو مسلح اورمنظم کرتا رہا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی گئی۔

Exit mobile version