پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کےآخری اسپیل کا الرٹ جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کےآخری اسپیل کا الرٹ جاری

موسم میں بڑی تبدیلی

موسم میں بڑی تبدیلی

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل سے متعلق صوبہ بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے، جس کے تحت آج سے 17 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 27 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Exit mobile version